۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 34واں سالانہ مرکزی کنوینشن

حوزہ/ محمد کامران رضا سومرو مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے کنونشن میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہماری زمیداری ہے کہ ہم ہمارے علماء و رہبر کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل کریں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 34واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "اسلام معراج انسانیت" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں جاری و ساری ہے۔

عاشق حسین اصغری مرکزی پریس ترجمان اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان بتایا کہ کنونشن میں سندھ بھر کے ڈویژنوں سے اصغریہ کے کارکنوں کی بھرپور شرکت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25مارچ شام کو پہلی نشست کا آغاز نماز مغربین کے بعد دعاء کمیل کا روحانی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی تلاوت قبلہ مولانا سجاد علی جوادی صاحب نے کی۔

اس موقع پر محمد کامران رضا سومرو مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے کنونشن میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ اسلام نے علماء و مراجع کی شکل میں بہترین نمائدے ہمیں دیئے ہیں، ہماری زمیداری ہے کہ ہم ہمارے علماء و رہبر کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل کریں ۔

منعقدہ کنونشن 25٫26مارچ دو دن تک جاری رہیگا جس میں مختلف پروگرام ہونگے۔ کنونشن سے علماء کرام کے دروس ، تعلقہ ، ضلعہ ،ڈویزن ،اور مرکزی کارکردگی رپوٹس پیش کی جائیگی۔ ساتھ ہی پروگرام میں حالات حاضرہ کے موضوع پر مذاکرے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں دانشور حضرات گفتگو کرینگے۔ اور آخری دن 27 مارچ کو یوم مہدیٔ منتظر کا انعقاد ہوگا جس میں جید علماء کرام کے خطابات ہونگے اور نئے سال کیلئے منتخب ہونے والے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .